ابنا: امريکي وزير جنگ لئون پنيٹا نے کہا کہ اگر يہ مظاہرے قابوسے باہر ہوگئے تو اس کے لئےہميں تيار رہنا ہوگا - البتہ امريکي وزيرجنگ نے يہ وضاحت نہيں کي کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کيا طريقہ کار اپنائيں گے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پنٹاگون اپنے تربيت يافتہ ميرين فوجي سوڈان ميں بھي امريکي سفارتخانے کي حفاظت کے بہانے روانہ کررہا ہے - خبروں ميں يہ بھي کہا جارہا ہے کہ امريکا نے تقريبا سو ميرين فوجيوں کو ليبيا اور يمن روانہ کرديا ہے-دريں اثناء امريکي وزير خارجہ نے بن غازي ميں ہلاک ہونے والے چار امريکيوں کي آخري رسومات کے موقع پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امريکا کي تذليل کي گئي اور يہ ہفتہ ان کے اور امريکا کے لئے سخت رہا ہے-ليبيا کے شہر بن غازي ميں امريکي سفارت خانے کے سامنے اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے چار امريکيوں کو جمعے کي رات ميري لينڈ ميں ايک فوجي چھاؤني ميں سپرد خاک کر ديا گيا - اس موقع پر اپني مختصر تقرير ميں امريکي وزير خارجہ نے ، امريکہ کے سياسي مراکز پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے ، امريکي حکام کو بے قصور ظاہر کرنے کي بھي کوشش کي - انہوں نے دعوي کيا کہ موجودہ مسائل ، يو ٹيوب پر جاري توہين آميز فلم کے کلپ ريليز کئے جانے کا نتيجہ ہيں اور اس ميں امريکا کا کوئي قصور نہيں ہے -...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348054
امريکي وزير جنگ نے کہا ہے کہ امريکا نے عالم اسلام کے سترہ يا اٹھارہ مقامات پر امريکا مخالف مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے تعينات کرديا ہے -